• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں طلباء کا کردار لازمی ہے،استحکام پارٹی

لاہور(خصوصی رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلے آئی پی پی سٹوڈنٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شعیب صد یقی نے کہاکہ سیاست میں طلباء کا کردار جزو لازم ہے۔ جلد ہی استحکام پاکستان پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن ملک گیر کنونشن منعقد کرنے جا رہی ہے ، میاں خالد محمود، صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد، آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب، چیف آرگنائزر سٹوڈنٹس فیڈریشن آئی پی پی پنجاب راجہ مزمل نے بھی خطاب کیا۔ رانا نذیر احمد خان نے کہاکہ سٹوڈنٹس کے لئے سیاسی جماعتیں ایک بہترین پلیٹ فارم ہوتی ہیں۔
لاہور سے مزید