کینیڈا کی مائننگ فرم "بیرک گولڈ" کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک بیرسٹو کا کہنا ہے کہ ریکوڈک سے 70 ارب ڈالر تک کا سونا اور تانبا نکالا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے اینکر شہزاد اقبال کو انٹرویو میں مارک بیرسٹو نے کہا کہ ان کی کمپنی سعودی عرب اور امریکا سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔
خیال رہے کہ کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی ہامی بھری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بیرک گولڈ ریکوڈک منصوبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، بیرک گولڈ کا ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصہ ہوگا، باقی 50 فیصد حصہ حکومتِ پاکستان اور بلوچستان کے پاس ہوگا۔
بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے حصے پر رواں برس سے کام شروع ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 2028ء میں ریکوڈک منصوبے کی پہلی پروڈکشن متوقع ہے۔