• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تشکر کی تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، شہداء کے اہلِ خانہ، طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

تقریب سےخطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں جو عزت ملی اس کی مثال نہیں ملتی، آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، ہماری فوج نے بھارت کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک بھی کھل کر ہماری حمایت کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید