لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے مطابق خانیوال ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ پندرہ سال سے غیر متعلقہ افراد کے زیرِ قبضہ 54 سرکاری ریلوے کوارٹرز واگزار کروا لیے گئے ہیں۔ یہ کامیابی پریم یونین کے کارکنان اور قیادت کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔واضح رہے یہ کوارٹرز کئی سالوں سے ایسے عناصر کے قبضے میں تھے جو نہ صرف ریلوے کے ملازمین سے تعلق نہیں رکھتے تھے بلکہ ان قابضین سے بلاتعطل بجلی کے بل، کرایہ اور دیگر مراعات میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر کرایہ بھی وصول کیا جاتا رہا۔