-
14 June 2025 | 03:00 AM
ایران نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوں گے، امریکا
-
14 June 2025 | 02:59 AM
ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان
-
14 June 2025 | 01:10 AM
ایران نے اسرائیل کیخلاف کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیدیا
-
14 June 2025 | 12:43 AM
2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
-
14 June 2025 | 12:03 AM
اسرائیل کی کئی ایرانی شہروں پر بمباری، 20 سینئر کمانڈر، 6 ایٹمی سائنسداں، 78 شہری شہید، 300 زخمی
-
13 June 2025 | 11:35 PM
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے
-
13 June 2025 | 11:34 PM
ایران کا ردعمل انتہائی سخت متوقع ہے: نیتن یاہو
-
13 June 2025 | 11:27 PM
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ایٹمی تنصیبات سے تابکاری کا ثبوت نہیں ملا: سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
-
13 June 2025 | 11:20 PM
اسرائیلی حملوں میں شہید ایرانی فوجی عہدیداروں و سائنسدانوں کے نام جاری
-
13 June 2025 | 11:15 PM
امریکا کی اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
-
Saturday Jun 14 2025 | 03:00 AM
ایران نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوں گے، امریکا
امریکا نے سلامتی کونسل میں بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔
امریکا نے کہا کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
سلامتی کونسل میں بیان میں امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 02:59 AM
ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔
اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 01:10 AM
ایران نے اسرائیل کیخلاف کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیدیا
ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 12:43 AM
2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ خاتون پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی دفاعی نظام نے اسرائیلی حکومت کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 12:03 AM
اسرائیل کی کئی ایرانی شہروں پر بمباری، 20 سینئر کمانڈر، 6 ایٹمی سائنسداں، 78 شہری شہید، 300 زخمی
ایران پر اسرائیل نے حملے کیے ہیں، تہران اور تبریز سمیت کئی شہروں پر بم باری میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاس دارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ سمیت 20 سینئر فوجی کمانڈر شہید ہو گئے۔
اسرائیلی حملوں میں ایران کے بیلسٹک میزائل سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا، نطنز کے جوہری ری ایکٹر اور دیگر جوہری تنصیبات پر حملے کیے گئے، نطنز کے جوہری ری ایکٹر سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے، حملوں میں 6 جوہری سائنس دان بھی شہید ہو گئے ۔
ایرانی ایٹمی توانائی کمیشن نے نطنز جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کر دی، تہران اور تبریز سمیت 12 صوبوں میں اسرائیلی حملوں میں 78 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، اسرائیل نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دے دی۔
حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے ردِعمل میں حزب اللًّہ اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گی، اسرائیلی حملوں کے بعد اتوار کو مسقط میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات منسوخ کردیے گئے۔
-
Friday Jun 13 2025 | 11:35 PM
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 150 میزائل داغ دیے
—جیو نیوز گریب ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا، 150 کے قریب میزائل داغ دیے۔
اسرائیلی میڈیا نے ایران کے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دارالحکومت تل ابیب میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
-
Friday Jun 13 2025 | 11:34 PM
ایران کا ردعمل انتہائی سخت متوقع ہے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو نے کہا ہے کہ امریکا کی پشت پناہی کے بغیر ایران میں حملے ناگزیر تھے۔
اپنے تازہ بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ایران کا ردعمل انتہائی سخت متوقع ہے، تہران کا حملہ ناگزیر ہے۔
-
Friday Jun 13 2025 | 11:27 PM
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ایٹمی تنصیبات سے تابکاری کا ثبوت نہیں ملا: سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) رافیل گروسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ایٹمی تنصیبات سے تابکاری کا ثبوت نہیں ملا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ تو ہوا ہے لیکن وہاں سے تابکاری کا اب تک ثبوت نہں ملا ہے۔
-
Friday Jun 13 2025 | 11:20 PM
اسرائیلی حملوں میں شہید ایرانی فوجی عہدیداروں و سائنسدانوں کے نام جاری
ایران نے اسرائیلی حملوں میں شہید فوجی عہدیداروں اور ایٹمی سائنسدانوں کے نام جاری کر دیے۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق شہید فوجی عہدیداروں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، پاسداران کے سابق سربراہ محمد حسین افشردی عُرف محمد باقری، پاسداران انقلاب فضائی فورس کے سربراہ حاجی زادہ، پاسداران انقلاب خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے سربراہ غلام علی رشید شامل ہیں۔
ایرانی جوہری توانائی پروگرام سے وابستہ شہید سائنسدانوں میں احمد رضا ذوالفقاری دریانی، فریدون عباسی، محمد مہدی تہرانچی، عبدالحمید مینوچھر اور امیر حسین فقہی شامل ہیں۔
-
Friday Jun 13 2025 | 11:15 PM
امریکا کی اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری ایران کا سفر نہ کریں۔ جبکہ ایران میں موجود امریکی شہری فوراً ایران چھوڑ دیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ایران میں موجود امریکی شہری جو فوری طور پر نکل نہیں سکتے وہ محفوظ مقام پر رہیں۔
