• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا ردعمل انتہائی سخت متوقع ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو—فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو نے کہا ہے کہ امریکا کی پشت پناہی کے بغیر ایران میں حملے ناگزیر تھے۔

اپنے تازہ بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ایران کا ردعمل انتہائی سخت متوقع ہے، تہران کا حملہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے امریکا کو آگاہ کر دیا تھا، دنیا کے مختلف سربراہان مملکت کو بھی مطلع کر دیا تھا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کرنے جا رہا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی سخت ہو سکتی ہے، آئندہ دنوں میں مشکلات درپیش ہوں گی، ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید