• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UAE میڈیا کونسل کے سیکرٹری جنرل سے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات

اسلام آباد(طاہر خلیل )متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج متحدہ عرب امارات میڈیا کونسل کے سیکریٹری جنرل معالی محمد سعید الشیحی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر ترمذی نے پاکستان اور یو اے ای کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستانی برادری نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔معالی الشیحی نے پاکستان کے ساتھ میڈیا شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں سیاحتی مواقع کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید