• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ویب ڈیسک
ویب ڈیسک | 17 اکتوبر ، 2025

غزہ: اسرائیلی بمباری سے متاثرہ مسجد کے ملبے پر نماز جمعہ ادا کی گئی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیلی بمباری سے متاثر ہونے والی البانی مسجد کے ملبے پر جمعہ کی نماز ادا کی۔ 

یہ منظر جنگ سے تباہ حال غزہ کی مزاحمت اور ایمان کی علامت بن گیا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

بڑی تعداد میں نمازی ملبے، ٹوٹی دیواروں اور تباہ شدہ میناروں کے درمیان صفیں باندھے دکھائی دیے۔  یہ مسجد اسرائیلی حملوں کے دوران مکمل طور پر منہدم ہو گئی تھی۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد کے ملبے پر نماز ادا کرنا اس بات کی علامت ہے کہ غزہ کے عوام اپنی سر زمین اور عقیدے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے حالات کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

ادھر حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے، اور اس کے تحت غزہ کے ملبے تلے موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔