نیروبی (جنگ نیوز) کینیا کے چیف جسٹس نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں سے کھلواڑ نہ کرے، عدالت کی طرف سے جاری کردہ غیر معمولی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد مرضی کی بات نہیں بلکہ فرد،افراد اور اداروں کی قانونی اور آئینی ذمہ داری ہے، فیصلوں کو نظر انداز کرنا آئین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی سے فرار بھی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ تمام افراد حکام اور ادارے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھا چکے ہیں۔