• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کےقتل کا نوٹس لے لیا

Chief Justice Lahore High Court Took Notice Of A Lawyers Murder

لاہور ہائیکورٹ کے نئےچیف جسٹس یاور علی خان نےگزشتہ روز شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے نئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

رچنا ٹاؤن کے رہائشی پرویز اختر چیمہ ایڈووکیٹ کوبدھ کے روز2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکےاس وقت قتل کر دیا تھا،جب وہ فیروزوالا کچہری جارہے تھے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

وکیل کےقتل پر شیخوپورہ اور فیروزوالا کے وکلاء نے ہڑتال کر دی تھی، جبکہ سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار نے بھی اظہارِ مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

نئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی خان نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین