• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا بیرون ملک رقوم رکھنے کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت پر گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، ایس ای سی پی کو ذاتی طور پر پیش ہونیکا حکم

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے بیرونی ممالک میں آف شور کمپنیاں قائم کرکے یا بنک اکائونٹس کھلوا کران میں اپنی رقوم رکھوانے والے پاکستانیوں کے حوالے سے15فروری کو ہونے والی از خود نوٹس کی سماعت کے دوران گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین ایس ای سی پی کو کیس کی سماعت کے موقع پر ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے ،فاضل چیف جسٹس نے جمعرات کے روز اپنے عملہ کویہ حکم ایک اور مقدمہ کی سماعت کے دوران کیا ،یاد رہے کہ فاضل چیف جسٹس نے یکم فروری کو اس حوالے سے از خودنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

تازہ ترین