• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر پنجاب کابینہ کے ارکان،میئر لاہور،اور اعلی سرکاری افسران بھی سپریم کورٹ پہنچےسپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کو جھڑک دیا ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں بیٹھے تمام وزارء سن لیں کہ وہ وزیراعلیٰ کے سامنے پھرتیاں نہ دکھائیں، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، وزیر اعلی ٰپنجاب کے گھر سے رکاوٹیں ہٹانے کے کیس کی سماعت کے دوران رانا مشہود اچانک اٹھ کر روسٹرم پر آگئے جس پر چیف جسٹس سخت برہم ہوگئے اور رانا مشہود کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں آپ کا بات کرنا نہیں بنتا، عدالت میں آئے وزراء عدالتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں، رانا مشہود نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی اور جا کر اپنی نشست پر بیٹھ گئے، سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر صوبائی وزرا کی بڑی تعداد وزیر اعلی کے ہمراہ عدالت میں موجود تھی،وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل سپریم کورٹ کی سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا تھا جبکہ بیرونی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار صحافیوں سے بدتمیزی کرتے رہے۔

تازہ ترین