لاہور(صباح نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا تاہم چیف جسٹس نے جس خواہش کا اظہار کیا اللہ کرے وہ پوری ہو۔اتوار کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری صاف پانی ازخود نوٹس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا تاہم چیف جسٹس نے جس خواہش کا اظہار کیا اللہ کرے وہ پوری ہو جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعلی پنجاب کی عدالت میں پیشی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عدالتوں کے بارے میں کوئی بیان بازی نہیں کر رہے، ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں اور فیصلوں پر تنقید ہمارا حق ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)عدلیہ کے وقار پر یقین رکھتی ہے۔