لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو تمام پولیس مقابلوں کی رپورٹ ایک ہفتے میںعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ وہ تمام پولیس مقابلوں کی رپورٹ عدالت میں ایک ہفتے میں پیش کریں کی پولیس مقابلوں میں کتنے بندے مارے گئے ہیں ۔