• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
OTHERS
OTHERS | 15 مئی ، 2018

اتحاد رمضان : اویس قادری سمیت کئی معروف شخصیات ٹرانسمیشن کا حصہ


رپورٹ : محمد ناصر...’جیو ٹی وی ‘ نے ہمیشہ ہی منفرد اور دِل چھو لینے والی نشریات پیش کی ہیں جس کی ناظرین نے ہمیشہ ہی دِل کھول کر داد دی اور اپنے پسندیدہ چینل کی کاوشوں کو بے پناہ سراہا ہے۔

اتحاد رمضان : اویس قادری سمیت کئی معروف شخصیات ٹرانسمیشن کا حصہ

اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ’’جیوٹیلی ویژن ‘‘ اس برس بھی ماہ صیام کی سب سے منفرد اور تاریخی نشریات پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنے جارہا ہے جہاں انتہائی خوبصورت سیٹ پر بہترین اور مقبول میزبانوں کی سرپرستی میں جدت اور روایت کا حسین امتزاج اپنے نقطۂ عروج پر نظر آئے گا۔

چند روز قبل ’’جیو ٹی وی‘‘ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے پاکستان کی سب سے بڑی نشریات ’’اتحاد رمضان(ایک ہیں مسلم)‘‘ کے نام سے پیش کرنے کا اعلان کیا ، سحر و افطار کی بابرکت ساعتوں میں سجنے والی محفل کی پہلی جھلک نشر کی گئی تو عوام کے تجسس اور جوش میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ۔

اب پاکستان کے سب سے مقبول چینل کی سب سے بڑی نشریات کے سب سے بہترین میزبانوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ ناظرین کیلئے بڑی خوشخبری یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اویس قادری ’’اتحاد رمضان‘‘ نشریات کا حصہ بن گئے ہیں جو افطار اور سحر کی نشریات میں اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سے ناظرین کے قلب گرمائیں گے۔

رمضان سے چاند رات تک جاری رہنے والی خصوصی نشریات کی فطار ٹرانسمیشن کی میزبانی کا اعزاز سمیع خان اور پاکستان کی بہترین اور مقبول نیوز اینکر رابعہ انعم نے حاصل کرلیا ہے جبکہ سحری کی نشریات کے فرائض معروف مذہبی اسکالر اور میزبان جنید اقبال ادا کریں گے۔

اتحاد رمضان : اویس قادری سمیت کئی معروف شخصیات ٹرانسمیشن کا حصہ

رمضان المبارک کی خصوصی نشریات کا مرکزی کلام ’’اتحاد رمضان‘‘ کے نام سے اویس رضا قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا ہے جس نے ہر گزرتے دِن عوام کے دِل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس کے علاوہ اویس قادری اتحاد رمضان کے مقابلہ نعت خوانی کے سیگمنٹ ’’صدائے حسان‘‘ میں بھی جج کے فرائض انجام دیں گے۔

معروف کوکنگ ایکسپرٹ ناہید انصاری بھی اس نشریات کو اپنے لذیز کھانوں سے چار چاند لگانے کو تیار ہیں جو کوکنگ سیگمنٹ کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

نامور علماء اور دانشوروں کے لیکچرز بھی دکھائے جائیں گے جن میں تزکیہ نفس اور روزے کی اہمیت و برکات کے حوالے سے خصوصی روشنی ڈالی جائے گی ۔

روح پرور ساعتوں کا لطف دوبالا کرنے کیلئے اس بابرکت نشریات میں سب کیلئے سب کچھ موجود ہے۔

سحری نشریات کا آغاز دوپہر ایک بجے سے ہوگا جبکہ افطار ٹرانسمیشن دوپہر دو بجے سے براہ راست نشر کی جائے گی۔