• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹاف رپورٹر
اسٹاف رپورٹر | 17 مئی ، 2018

ٹیلی کمیو نیکشن کا عالمی دن، 92فیصد ملکی گھرانے موبائل فون کے صارف


لاہور(رپورٹ،شاہین حسن)آج ساری دنیا میں ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کا عالمی دن منایاجا رہا ہے تو عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور موبائل فون مرد، عورت، بچے ،جوان، بوڑھے سمیت ہرکسی کی زندگی کا لازمی جز بن چکے ہیں۔

دنیا میں موبائل فون کے بڑھتے استعمال کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں جتنے نفوس ہیں اس سے زائد موبائل فون کنکشنزکام کر رہے ہیں۔

ٹیلی کمیو نیکشن کا عالمی دن، 92فیصد ملکی گھرانے موبائل فون کے صارف

یہ امر قابل ذکر ہے کہ صرف12سال قبل2005میں دنیا میں موبائل کنکشنزکی تعداد2ارب20کروڑ تھی جو2010میں140فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر5ارب29کروڑ، 2010میں36فیصد اضافہ سے7ارب18کروڑ جبکہ2017میں عالمی آبادی سے زائد7ارب74کروڑ ہو چکی ہے۔مجموعی طور پر12برسوں کے دوران موبائل فون کے استعمال میں252فیصد اضافہ ہوا جبکہ 92فیصدملکی گھرانے موبائل فون کے صارف ہیں۔

ٹیلی کمیو نیکشن کا عالمی دن، 92فیصد ملکی گھرانے موبائل فون کے صارف

ورلڈ ٹیلی کمیونیکشن یونین کی رپورٹ میرنگ دی انفارمیشن سوسائٹی رپورٹ2017کے مطابق اس وقت دنیا میں فی100افراد103موبائل کنکشنز موجود ہیں۔2005میں یہ تناسب فی100افراد35،2010میں77،جبکہ 2015میں 98 کنکشنزتھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس صورتحال کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ مختلف خطوں اور ملکوں میں موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے واضح فرق نظر آتا ہے۔

ٹیلی کمیو نیکشن کا عالمی دن، 92فیصد ملکی گھرانے موبائل فون کے صارف

عالمی ادارے کے مطابق دنیا کے112ممالک میں آبادی سے زائدموبائل فون کنکشنز کام کر رہے ہیں تو وہی مختلف ممالک کے ہاوس ہولڈ سروے سے حاصل کردہ ڈیٹا یہ ثابت کرتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی20فیصدآبادی موبائل فون استعمال نہیں کرتی۔

کمیونیکشن ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق پاکستان کے92فیصد گھروں میں موبائل فون استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹیلی کمیو نیکشن کا عالمی دن، 92فیصد ملکی گھرانے موبائل فون کے صارف

شہری آبادی پر مشتمل96فیصد گھرانے جبکہ دیہی علاقوں کے90فیصد گھروں میں موبائل فون کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن آتھارٹی کے مطابق ملک میں مارچ2018تک موبائل فون صارفین کی تعداد14کروڑ91لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ فی100افراد میں سے74کے پاس موبائل فون کا کنکشنز ہے۔

ملک میں جولائی2017سے مارچ2018 کے9ماہ کے دوران95لاکھ موبائل فون صارفین کا اضافہ ہوا۔یوں ملک میں گزشتہ9ماہ میں اوسط ماہانہ10لاکھ سے زائد نئے کنکشنز کا اضافہ ہوا۔

ٹیلی کمیو نیکشن کا عالمی دن، 92فیصد ملکی گھرانے موبائل فون کے صارف

ملک میں 36فیصد 5کروڑ32لاکھ موبائل کنکشنز3اور4جی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

ملک میں 3اور4جی ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اور9ماہ کے دوران ان کنکشنز کی تعداد میں ایک کروڑ 10لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

جولائی2017میں میں ان موبائل کنکشنزکی تعداد 4کروڑ21لاکھ تھی جو مارچ 2018تک5 کروڑ 32لاکھ سے تجاوزکر گئی۔

پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ 2016-17 کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد4کروڑ46لاکھ ہے ان میں سے94فیصد4کروڑ21لاکھ موبائل فون کے ذریعے انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 32فیصد موبائل فون صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

ٹیلی کمیو نیکشن کا عالمی دن، 92فیصد ملکی گھرانے موبائل فون کے صارف

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین کے 2017کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں 3ارب50کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

یوں48فیصدعالمی آبادی یعنی ہر دوسرا فرد نیٹ یوزر ہیں۔عالمی سطح پر ایک عشرے کے دوران انٹرنیٹ کا استعمال کس تیزی سے بڑھا ہے اس کا اندازہ ان اعدادوشمار سے ہوتا ہے کہ 2005میں کل عالمی آبادی میں سے صرف 15.8فیصد ایک ارب افرادانٹرنیٹ استعمال کرتے تھے۔

جن کی تعداد2010میں28.9فیصد 2ارب، 2015میں43.2فیصد3ارب15کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

امیر اور غریب ملکوں میں انٹرنیٹ کے استعمال میں بڑا نمایاں گیپ نظر آتا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک کی 81فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے جبکہ ترقی پذیرممالک میں اس کا نصف یعنی41.2 فیصد افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔