• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
OTHERS
OTHERS | 11 اگست ، 2018

بالی ووڈ کے 7 بڑے اداکار ’یملا پگلا دیوانہ پھرسے‘ کا حصہ


بالی ووڈ کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم سیریز کی نئی فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘ میں ایک دو نہیں بلکہ 7بڑے اداکار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دھرمندر، ریکھا، سنی دیول بوبی دیول، سلمان خان ، شتروگھن سنہا اور سوناکشی سنہا سن ایک ساتھ اپنے مداحوں کو دیوانہ بنانے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی طنز و مزاح سے بھرپور نئی فلم 'یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

دھرمندر فیملی نے بڑی فلمیں نہ ملنے کے سبب 2011ء میں اپنی ہی پروڈکشن میں فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ بنائی، جس میں دھرمندر، سنی دیول اور بوبی دیول شامل تھے اور مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا گیا، فلم کا سیکوئل بھی بنایا گیا جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا، فلم کی مقبولیت کے دیکھتے ہوئے تیسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

فلم یملا پگلا دیوانہ تھری میں اس بار بالی ووڈ سلطان سلمان خان سمیت، شترو گھن سنہا، ان کی بیٹی سناکشی سنہا اور ریکھا بھی مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ 31 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔