• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں مسلم فیشن فیسٹیول کا انعقاد

انڈونیشیا کے دار الحکومت جکارتا میں رنگا رنگ مسلم فیشن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈونیشیا کے مختلف حصوں سے معروف فیشن ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

اس نمائش کے دوران رنگا رنگ فیشن شوز کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں حجاب پہنی ماڈلزنے معروف فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ایونٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ حجاب کے خوبصورت ڈیزائنز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

یکم مئی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 4مئی کو اختتام پذیر ہوگیا۔

تازہ ترین