• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع دنیا کے مشہور اسلامک سینٹر میں بڑے پیمانے پر افطار کا اہتمام کیا گیا ۔


اسٹریٹ افطار میں برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ مائیک گیپس نے بھی شرکت کی۔

الفورڈ اسلامک سینٹر میں بڑے پیمانے کی افطار کی تیاری میں مسجد کا عملہ تیزی سے افطار کے انتظامات سنبھالنےمیں مصروف عمل رہا۔


اسٹریٹ افطا ر میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔

اپنے طرز کے اس منفرد افطار میں 200 سے زائد روزہ داروں نے روزہ افطار کیا۔

الفورڈ اسلامک سینٹر کی مسجد ’ریڈ برج ‘ کے امام ’امام حافظ خرم رفیق ‘ نے خطبہ دیا اور روزہ افطار کیا۔