• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک میں توپوں سے عیدمبارک کی روایت برقرار


متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مشرق وسطیٰ، برطانیہ، یورپ اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں عید الفطر کا آغاز ہوگیا ہے۔

دنیا بھر میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر منفرد انداز میں عید کا جشن منایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی ہزاروں سال پرانی توپ کے گولے داغ کر عیدالفطر کی مبارکباد دینے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔

عید کے موقع پر دبئی، شارجہ،کویت، قطر، ابو ظہبی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر توپیں رکھی گئی ہیں جو عید الفطر کی نماز کے بعد توپ کے گولے داغ کرعید کی مبارکباد دی جاتی ہے اور توپوں کی آواز سے شہر گونج اُٹھتے ہیں۔