برطانیہ میں روایتی ڈریگن بوٹ میلے کے موقع پر کشتیوں کی دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا۔
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منعقد ہونے والی اس ڈریگن بوٹ ریس میں برطانیہ اور چین کے پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف پانچ سو میٹر کا مقرہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔
منفرد نوعیت کے اس دو روزہ ڈریگن بوٹ ریس کودیکھنے کیلئے لوگوں بڑی تعداد موجود تھی جو نہ صرف اس ایونٹ کو انجوائے کررہے تھے بلکہ کھلاڑیوں کی مہارت کی داد دے رہے تھے۔