چین کے صوبے جیلن کے شہر چانگچون میں گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔
سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔