• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے سنٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھال لی

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈر سنٹرل پنجاب کی ذمہ داری سنبھال لی۔بطور کمانڈر سنٹرل پنجاب، وہ بہاولپور سے وزیرآباد تک پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور اسٹیبلشمنٹس کے کمانڈر اور پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے کمانڈنٹ ہوں گے۔

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ اپنے کیریئر کے دوران مختلف امتیازی کمانڈ اور  اسٹاف پوزیشنوں پر فائز رہے۔

  نمایاں کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پن این ایس بابر، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار،کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور کمانڈر18 ڈسٹرائر اسکواڈرن شامل ہیں۔

انھوں نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی بھی کمانڈ کی ہے۔جبکہ  نمایاں اسٹاف تقرریوں میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی(C4I ) شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔انھوں نے برطانیہ سے ملٹری ریسرچ میں ماسٹرز اور چین سے سینئر نیول کمانڈ کورس کیا ہے۔کمانڈر سنٹرل پنجاب کی کمان سنبھالنے سے قبل، وہ  نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوویشن)کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ( ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔نیول کمپلیکس والٹن لاہورمیں ایک پروقار تقریب کے دوران ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کمانڈر سنٹرل پنجاب کی کمانڈ ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کے حوالے کر دی۔

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور تمام کمانڈنگ آفیسرز، آفیسرز انچارجز اور ہیڈکوارٹرز کمانڈر سنٹرل پنجاب کے          اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔بعدازاں انھوں نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں ایک کثیر تعداد میں پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز نے شرکت کی۔


تازہ ترین