• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمگیر باغ پشاور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

پشاور(نامہ نگار)ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر ڈویژنل انجینئر شاہ نواز،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عالمگیر خان ،اے ٹی او صباجبین اور اے ای این نوشہرہ اظہر فارقی نے پشاور سٹی ریلوے سٹیشن کے ساتھ واقع عالمگیر باغ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری سے تجاوزات کو ختم کردیا اور ریلوے کی قیمتی کمرشل زمین کو قابضین سے واگزار کرالیا جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔عالمگیر باغ ریلوے کی ملکیت ہے جو کہ غیر قانونی طور پر مدت ختم ہونے کے بعد اس پر قبضہ کیا گیا تھا جس کے مختلف حصوں میں غیر قانونی تعمیرات قائم کی گئیں جس پر اعلی حکام کی ہدایت کے مطابق مزکورہ جگہ کے مختلف حصوں کا قبضہ حاصل کیا گیا۔
تازہ ترین