• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ چلڈرن کے 40رکنی وفد کا پشاور یونیورسٹی کا دورہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈیڑھ مہینے کا تعلیمی وتربیتی پروگرام مکمل کرنے والے سٹریٹ چلڈرن کے 40 رکنی وفد نے پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا اوروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی سے ملا۔ پشاور یونیورسٹی کےشعبہ سائیکالوجی اور سوشل ورک کے 20 طلبہ نے کمیونٹی سروسز پروگرام کے تحت رضاکارانہ طور بچوں کی ڈیڑھ مہینے تک تعلیم وتربیت کی جس سے 60 سٹریٹ چلڈرن مستفید ہوئے تربیت وتعلیم کا مقصد بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا اور معاشرے میں شامل کرنا ہے۔
تازہ ترین