• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دودھ فروشوں کے خلاف کا روائی ‘11گرفتا ر

پشاور(وقائع نگار)صوبائی وزیر خوراک خیبر پختونخوا الحاج قلندرلودھی اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبرپختونخوا سعادت حسن نے پشاور میں دودھ فروشوں کے خلاف خودساختہ ریٹ بڑھانے پر نوٹس لیتے ہوئے راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کو فوری کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے راشننگ کنٹرولر ضلع پشاور آفتاب عمر کے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے مقامی پولیس کے ہمراہ کوہاٹ روڈ ۔شاہ قبول نمک منڈی اور جہانگیر پورہ میں دودھ فروشوں ‏کے خلاف کارروائی کی ۔جو کہ سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ پیسے وصول کرنے اور گاہک کو کم وزن دودھ فروخت کر نے پر کاروائی کے دوران 11دودھ فروشوں کو موقع پر گرفتار کرکے مقامی پولیس سٹیشن کے حوالے کیا تمام گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں جہاں بھی سرکاری نرخ نامہ سے دکاندار تجاوز کرے گا اس کے خلاف محکمہ خوراک ضرور ایکشن لے گا ۔
تازہ ترین