• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ملین مارچ ،ایس ایس پی آپریشنز نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پشاور( کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے 25 جولائی کو ہونے والے ملین مارچ کے روٹ کا دوہ کیا ہے ،اس موقع پر انہوں نے ملین مارچ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ ایس پی سٹی عتیق شاہ بھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے 25 جولائی کو ہونے والے ملین مارچ کے روٹ کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر ایس پی سٹی عتیق شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ، انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا بخوبی جائزہ لیا ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو ملین مارچ کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے اس ضمن میں خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ،انہوں نے ملین مارچ کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی خاطر مارچ کے روٹس کو سنیفر ڈاگز اور بی ڈی یو کے ذریعے کلیئر کرانے کی بھی ہدایت کی، ملین مارچ کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کیساتھ ساتھ سپیشل موبائلز اور رائیڈر سکواڈ بھی مسلسل کرینگے۔
تازہ ترین