پشاور (کرائم رپورٹر) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اندرون شہر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ سی سی پی او پشاور کی ہدایت پر پشاور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ کوتوالی کی حدود تحصیل اور محلہ شاہ معصوم سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں‘ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پانچ افراد اور 18مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔