پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں نے عید اور 14 اگست کی تعطیلات کے دوران مریضوں اور زخمیوں کو دی جانے والی خدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق چھٹیوں کے دوران ہسپتال میں 14 ہزار مریضوں، جن میں 250زخمی بھی شامل تھے، لایا گیا،فائرنگ کے 30، چاقو کے وار کے 14، لڑائی جھگڑے کے 30، جانوروں کی ٹکر مارنے کے 14 زخمی، 16 جھلسنے اور زہر خورانی کے 20 افراد کو شعبہ حادثات میں علاج کے لئے لایا گیا، امراض قلب کے 292 مریض آئے ، 2123 آپریشن کے مریضوں کو خدمات فراہم کی گئیں، حادثات کے زیادہ تر زخمیوں میں کم عمر نوجوان شامل تھے جو موٹرسائیکل حادثات کا شکار ہوئے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر کی ہدایات کی روشنی میں عملہ چھٹیوں کے دوران چوکس رہا ، عید قرباں پر زیادہ تر بسیار خوری کے مریض آئے، شعبہ حادثات میں 7283مریض لائے گئے، 414کو داخل کیا گیا، 10640لیبارٹری ٹیسٹ،81 سٹی سکین، 437 الٹرا سائونڈ، 1112ایکسرےکی گئیں گیسٹرو کے33 مریض ، حادثات کے 110 زخمی، گائنی کی117اور دل 24مریضوں کو خدمات فراہم کی گئیں۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 14 ہزار 573 مریضوں کو لایا گیا جن میں 648 کو داخل کیا گیا، 65 چھوٹے بڑے آپریشن کئے گئے نو ہزار تین سو سے زائد ٹیسٹ کئے گئے مریضوں کو 459 بیگ خون فراہم کیا گیا، 898 الٹرا سائونڈ، 902 ایکسرے، 25 سی ٹی سکین کی گئیں، روڈ حادثات کے 167 زخمیوں، گیسٹرو کے 3830 مریضوں کو خدمات فراہم جبکہ 179 ڈائیلسسز کی گئیں۔