پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کا پہلا سوشل ورک سمر سکول 19 سے 21 اگست تک باڑہ گلی سمر کیمپ میں منعقد ہوگا جس میں پشاور یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے 30 اساتذہ اور طلبہ شرکت کریں گے۔سمر سکول کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد ابرار کے مطابق مشہور جاپانی سماجی کارکن ہوآشی ماسا اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے. قومی سطح پر سوشل ورک کی تعلیم و تدریس کا عمل 1954سے شروع ہوا تھا،کسی بھی ملک کی ترقی میں پریس اور غیر سماجی اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے جس کی بدولت سوشل ورک کی تعلیم کی عملی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔