پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار) حالیہ بارشوں کی بدولت آسیہ گیٹ کے ساتھ پشاور کی تاریخی فصیل شہر گر گیا ٹائون ون کے ناظم زاہد ندیم نے پشاور کی تاریخی فصیل شہر کا دور ہ کرکے اسے دوبارہ اسی حالت میں تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردیئے پیر کے روز ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے آسیہ گیٹ میں حالیہ بارشوں سے گرے ہوئے سٹی وال کامعائنہ کیا ا اس دوران ناظم ٹائون نے آسیہ گیٹ میں گرے ہوئے سٹی وال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ٹائون ون انتظامیہ کو فوری طورپر سٹی وال کو دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے کیونکہ انکے ساتھ مقامی گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے محکمہ آرکیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق کہ تاریخی فصیل شہر سٹی گورنمنٹ کے کنٹرول میں ہے او رتاریخی فصیل شہر کی دیکھ بھال کی تمام تر ذمہ داری ضلعی حکومت کی ہے ۔