• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرونز سے جکارتا کی سڑکوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے

ڈرونز سے جکارتا کی سڑکوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے طبی ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں، جس میں لوگوں سے دور رہنے، ماسک پہننے، بار، بار صابن سے ہاتھ دھونے سمیت ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرنے کی تاکید  کی جارہی ہے۔

 طبی ماہرین کی اسی تاکید کے پیش نظر انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے سڑکوں پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کئے گئے۔

 واضح رہے کورونا وائرس سے 199ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 42 ہزار 3 سو 52 اموات اور 8 لاکھ 60 ہزار 6 سو96 متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 5 سو37 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔