• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں معمر افراد نے لاک ڈاؤن کھلنے پر پارکوں میں دن گزارا

ترکی میں معمر افراد نے لاک ڈاؤن کھلنے پر پارکوں میں دن گزارا


دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جوانوں اور بچوں کے بعد معمر افراد کو بھی باہر نکلنے اور چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے۔

ترکی کے شہر استنبول میں 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو گھروں سے باہر نکلنے اور چہل قدمی کی اجازت ملنے کے بعد بڑی تعداد میں معمر افراد نے پارکوں کا رخ کرلیا جہاں انہوں نے ماسک اور سماجی دوری کے ساتھ وقت گزارا۔

ترک نانیوں دادیوں نے جہاں اپنی فٹنس کے لیے سائیکل چلائی، وہیں دادا میاں نے دوستوں سے گپیں لگائیں اور تازہ ہوا میں وقت گزارا۔