• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سرحد سے متصل 2 مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کیلئے کھول دیئے گئے

کوئٹہ(اے پی پی)پاک ایران سرحد سے متصل دو مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کے لئے کھول دیئے گئے ،لیویز کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاک ایران تجارتی سرگرمیاں معطل کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے 10 مئی سے ایران سے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم عید کی تعطیلات پر تجارتی پوائنٹ دوبارہ بند کر دیئے گئے تھے جن کے بعد ہفتے کو دوبارہ تجارتی سرگرمیاں بحال کی گئی ہیں ۔
تازہ ترین