• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوک سے تڑپتے بندروں کو کئی روز بعد کھانا مل گیا


تھائی لینڈ میں بھوک سے تڑپتے ہزاروں بندوں کو کئی روز بعد کھانا مل گیا۔

تھائی لینڈ کے علاقے لوپبوری کے مقامی افراد نے بھوک سے تڑپتے ہزاروں بندروں کے لیے خوراک کا انتظام کیا اور انہوں نے ایک لنچ باکس میں ڈبل روٹیاں بھر کر اسے سڑک پر رکھ دیا۔

کورونا کی وجہ سے سیاحوں کے داخلے پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد سے بندروں کو مناسب خوراک نہیں مل پا رہی جس کی وجہ سے انہیں کئی روز بھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے وہ کوئی بھی چیز دیکھ لیں تو اُسے حاصل کرنے کے لیے دوسرے ساتھی کو مارنے تک سے گریز نہیں کرتے۔

مقامی افراد نے لنچ باکس رکھنے کے بعد ویڈیو بنائی تاکہ وہ دیگر لوگوں کو ویڈیو ریکارڈ کر کے دکھا سکیں کہ بندر بھوک سے کس قدر متاثر ہورہے ہیں۔