پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے بلین ٹری سونامی کیس میں بھر پور تیاری کیساتھ سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں تمام تفصیلات پیش کریں گے، پوچھنا عدالت کا حق ہے ہم جواب دیں گے اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بلین ٹری سونامی میں کرپشن ہوئی ہے، اپوزیشن نے بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی منصوبوں کی تفصیلات ،فروری سے اب تک کورونا اخراجات کی رپورٹ بھی مانگ لی دوسری طرف خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پشاور جلسہ کے انعقاد پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات کے اندراج پر احتجاج کرتے ہوئے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ صوبائی حکومت نے مقدمات واپس لینے سے انکار کر دیا۔