اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے دائر نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدارتی ریفرنس میں دیئے گئے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6رکنی بینچ 8دسمبر کو سماعت کریگا، جبکہ جسٹس قاضی نے بینچ میں دیگر 3ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس مقبول باقر کو شامل کرنے کی ضمنی درخواست بھی کر رکھی ہے۔