• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی ، ریسٹورنٹس سمیت 77 تجارتی مراکز سر بمہر

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار) کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامی ایکشن جاری رہا ۔ راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران ایک لاکھ 88 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی نوشین اسرار نے لاک ڈاؤن کے اوقات کی خلاف ورزی پر مدینہ کیش اینڈ کیری کو سر بمہر کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاض صفدر سکندری نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین ہوٹلوں کو سربمہر کر دیا۔ 16 تجارتی مراکز اور7ر یسٹو ر نٹس سیل کئے گئے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےپر 2افرا دکو گرفتار کر لیا ۔49ریسٹورنٹ اور ایک دکان سیل کر دی گئی ۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے 66ہزار جرمانہ وصول کیا گیا ۔
تازہ ترین