• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 06 اگست ، 2018

نیوزی لینڈ میں مقابلہِ حسن،’ایسٹیلے کرڈ‘نے تاج سر پر سجا لیا

نیو زی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیاجہاں 27سالہ’ایسٹیلے کرڈ‘نامی حسینہ نے’مس یونیورس نیو زی لینڈ 2018‘کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیاہے۔

نیوزی لینڈ کے مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کرنےکے لیے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے میں فائنل راؤنڈ کے لیے 20حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا اور ججز، حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد’مس یونیورس نیوزی لینڈ 2018‘کا انتخاب کیا گیا ۔

رواں برس اس مقابلے میں حجاب میں ملبوس ملائیشین نژاد’نورول شمسل‘نامی حسینہ نے بھی حصہ لیا اور 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

اس مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھاہے۔