• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 27 اگست ، 2018

فلم سوئی دھاگہ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری


بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اورنوجوان اداکار ورون دھون اپنی نئی فلم میں درزی کے روپ میں نظر آئیں گئے۔ اس سلسلے میں ان کی فلم سوئی دھاگہ کا نیا گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

جی ہاں انوشکا شرما اور ورون دھون کی نئی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ انوشکا شرما اور ورون دھون پر فلمائے جانے والے اس گانے کو پپون اور رونکنی گپتا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جس کے لیرکس ورون گروور نے ترتیب دیئے ہیں۔

شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتا نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ یہ فلم رواں سال 28ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔