• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 04 ستمبر ، 2018

بالی وڈ کے’’چنٹو‘‘66 برس کے ہوگئے


بالی وڈ کے چنٹو ہیرو رشی کپور جنہوں نے اپنے رومانی اور جذباتی اداکاری سے تقریبا تین دہائی سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔آج سدابہار اداکار رشی کپور اپنی 66ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

4ستمبر 1952 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے رشی کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملاہے ۔ ان کے والد راج کپور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وہدایت کار تھے۔گھر میں فلمی ماحول رہنے کی وجہ سے رشی کپور کی دلچسپی فلموں کی طرف بچپن سے ہی تھی۔

رشی کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1970میں اپنے والد کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’ میرا نام جوکر ‘‘ سے کیا ،اس فلم میں رشی کپور نےبطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا۔لوگوں کو ان کی اداکاری اتنی پسند آئی کہ اس فلم کے لیے ان کو نیشنل ایورڈ بھی ملا۔

رشی کپور کی سدا بہار فلموں میں’ بوبی، امر اکبر انتھونی، نگینہ، حنا، چاندنی، دیوانہ اور بول رادھا بول شامل ہیں۔

رشی بنیادی طور پر رومانٹک ہیرو کے طور پر جانے جاتے ہیں جبکہ حالیہ برسوں میں رشی کپورنے منفی کردار بھی کیے ہیں۔

یوں تو رشی کپور کی جوڑی ہر ہیروئن کے ساتھ خوب چمکی لیکن نیتو سنگھ کے ساتھ معاملہ کچھ الگ رہا ۔جب بھی دونوں سلور اسکرین پر آتے تو صاف لگتا کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں اور کچھ عرصے بعد ہی انہوں نے شادی کرلی۔

رشی کپور نے ہر کردار کو ایسے نبھایا ہے جیسے ان کے لیے ہی بناہو ۔