ملیر ہالٹ میں رہائشی عمارت سے ہاتھ پیر بندھا شخص بازیاب

October 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مددگار 15 پولیس نے ملیر ہالٹ میں رہائشی عمارت سے ہاتھ پیر بندھے ہوئے شخص کو بازیاب کرالیا، مذکورہ شخص موٹرسائیکل لفٹر ہے، جسے موٹرسائیکل کی چوری کے دوران رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑا تھا۔