شام میں فوجیوں کی بس حملے میں تباہ، 14 اہلکار ہلاک

October 21, 2021

دمشق(جنگ نیوز )شام میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس پر دو بم دھماکے کیے گئے جس کے نتیجے میں 14اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت میں حافظ الاسد پل پر اس وقت اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جب وہاں سے فوجیوں کی بس گزر رہی تھی۔دھماکا تنا زوردار تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور بس میں موجود 14 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی گزرنے کی جگہ پر تین بم نصب کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو دھماکے کے بعد پہنچنے والی بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنادیا۔