این سی او سی ٹیم کی گاڑیوں کی چیکنگ متعدد ریستوران گیسٹ ہائوس سیل

October 22, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی ٹیم نے سیکرٹری آر ٹی اے کے ہمراہ ایم 2ٹول پلازہ اسلام آباد پر مسافروں اور مختلف روٹس کی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی ویکسی نیشن کے حوالے سے چیکنگ کی۔ بغیر ویکسی نیشن والی متعدد گاڑیوں کو سفر سے روکدیا گیا۔ اس موقع پر کین سینو ویکسین کا سنگل شاٹ بھی لگایا گیا۔ کووڈ ویکسی نیشن کی خلاف ورزی پر درجنوں ڈرائیورز کو گرفتار کر کے ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔ این سی او سی ٹیم نے متعلقہ اے سی کے ہمراہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے ایف 6اور ایف 7میں کئی ریستورانوں‘ گیسٹ ہائوسز کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانے کئے۔ اس موقع پر درجنوں ریستورانز اور گیسٹ ہائوسز مالکان کو گرفتار کر لیاگیا۔