پیٹرول پر 20 روپے فی لیٹر تک سبسڈی بینک اکاؤنٹ یا فیول کارڈ سے دینے کی تجویز

October 24, 2021

لاہور( خبرایجنسی)پیٹرولیم ڈویژن حکام نے 10 سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرول پر سبسڈی بینک اکائونٹ یا فیول کارڈ سے دینے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سستا پیٹرول ماہانہ 35ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کے لیے ہونا چاہیے جس کے لیے آمدنی، رہائش اور خاندان کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ 35 سال سے زائد عمر والے افراد سبسڈی کے اہل ہونے چاہیں نہ ہی کمرشل بائیکس شامل ہوں۔

ملک میں پونے دو کروڑ موٹر سائیکلز ہیں جن کے لیے فیول سبسڈی 20 سے 40 ارب روپے ہوگی،سبسڈی دینے کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم عمران خان سے لی جائے گی۔