حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

October 24, 2021

حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ معاہدے میں طے پایا ہے کہ یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک معاملہ حل کرلیا جائے گا، وہ اس معاملے پر آج پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ احتجاج کے باعث راولپنڈی میں انتظامیہ نے سیکورٹی سخت کردی ہے، فیض آباد کی طرف جانے والے راستوں، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔