ان شاء اللّٰہ آج فتح پاکستان کی ہوگی، فیصل جاوید

October 24, 2021

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ آج فتح پاکستان کی ہوگی، بھارتی ٹیم پر زیادہ پریشر ہے، پاکستان کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پاکستان دنیا کی بہترین ٹی 20 ٹیموں میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تاریخ رقم ہوگی، ورلڈ کپ میچز میں بھارت کے خلاف ہماری پہلی فتح ہوگی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔