میڈونا کے مفت کنسرٹ میں کتنے مداحوں نے شرکت کی؟

May 06, 2024

امریکی گلوکارہ میڈونا ـــ فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے ساحل کوپاکابانا پر امریکی گلوکارہ میڈونا کے مفت کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 65 سالہ امریکی گلوکارہ نے ساحل پر 2 گھنٹے پرفارمنس دی۔

انہوں نے اپنے کانسرٹ میں’نتھنگ ریئلی میٹرز‘ ، ’لائیک اے پلیئر‘ اور ’ووگ‘ جیسے مشہور گانے پیش کرکے مداحوں کو اپنی سحر انگیز آواز سے محظوظ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز 16 لاکھ لوگ میڈونا کے کنسرٹ میں شریک ہوئے اور اس موقع پر ساحل کے ارد گرد سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔