اسلام آباد سے تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا

October 25, 2021


اسلام آباد شہر میں لگائی گئی تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون آنے اور جانے کے لئے ایکسپریس چوک بند ہے، شہری متبادل کے طور پر ایوب چوک اور نادرا چوک استعمال کریں۔

واضح رہے کہ کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے دھرنے کے باعث حکام نے وفاقی دارالحکومت کے متعدد راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کردیا تھا۔