وزیر اعظم نے بابر کی تعریف کرتے ہوئے کیا کہا؟

October 25, 2021


وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے خلاف شاندار میچ جیتنے پر ٹیم کو مبارک باد دی اور کپتان بابر اعظم کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔

سعودی عرب میں موجود وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شوکت ترین، حماد اظہر اور کینیڈا میں پاکستان کے سفیر خرم راٹھور اور دیگر کے ہمراہ ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی اور بابر اعظم کی خاص طور پر تعریف کی کہ انہوں نے فرنٹ سے لیڈ کیا ہے۔

انہوں نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی داد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے تاریخ رقم کردی اور پہلی بار بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔